the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 12؍مارچ(آئی این ایس انڈیا )
لوک سبھا میں ترنمول کا نگریس کے ممبر سوگت رائے نے پارلیمنٹ سیشن جاری رہنے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر خزانہ ارون جیٹلی اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے بیرون ملک دورے پر جانے کو لے کر سوال اٹھاتے ہوئے آج کہا کہ ان کی غیر موجو دگی میں ایوان کے اندر اہم مسا ئل پر حکومت کی طر ف سے کون جواب دے گا۔وزیراعظم مودی اب ماریشس، سیشلس اور سری لنکا کے دورے پر ہیں جبکہ وزیر خزانہ ارون جیٹلی کا آج برطانیہ کے 3 روزہ دورے پر جانے کا پروگرام ہے۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کا 14؍مارچ سے جاپان میں آفات بحران کے معاملے پر ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے جا رہے ہیں۔آج صبح ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر سوگت رائے نے



کہا کہ عزت مآب صدرصا حب ، پارلیمنٹ کا سیشن چل رہا ہے اور وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور وزیر داخلہ ایوان میں نہیں ہیں ۔ملک سے باہر ہیں۔اب ہم سوال کس سے کریں؟ کافی سنگین صورتحال ہے۔وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ حالانکہ وقفہ سوا ل ختم ہونے پر ایوان میں آئے اور جموں و کشمیر کے علیحدگی پسند لیڈر مسرت عالم کی رہائی کے معاملے پر ایوان میں بیان بھی دیا۔ایوان میں وقفہ سوال کے دوران آبی وسائل، ندی کی ترقی اور گنگا تحفظ کی وزارت سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب وزیرمملکت سانور لال جاٹ کے دینے پر ایک بار پھر سوگت رائے نے سوال کیا کہ کیا اوما بھارتی بھی نہیں ہیں ؟ جمہوریت کے لئے یہ ٹھیک نہیں ہے۔اسپیکر سمترا مہاجن نے کہا کہ انہیں اوما بھارتی کی جانب سے اس بارے میں ایک خط ملا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.